متنازعہ ٹوئٹ :فاسٹ بولرنسیم شاہ پر2کروڑروپے جرمانہ عائد

0
7

متنازعہ ٹوئٹ کرنےپرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےفاسٹ بولرنسیم شاہ پر2کروڑروپےجرمانہ عائدکردیا۔
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
نسیم شاہ نے واقعے کے بعد اپنے سوشل میڈیا مشیر کو بھی برطرف کر دیا ہے۔جبکہ پی سی بی بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ آئندہ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کرسکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ڈسپلنری کمیٹی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے بعد نسیم شاہ کو پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

خیال رہےکہ پی سی بی نےرواں ماہ 27 مارچ کونسیم شاہ کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے قومی کھلاڑی سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔
نسیم شاہ کی طرف سےجواب موصول ہونےاوراس کاجائزہ لینےکےبعد 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ قومی کھلاڑی کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ حال میں قومی ٹیم کےفاسٹ بولرنسیم شاہ کےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابق (ٹوئٹر)سےایک متنازعہ ٹوئٹ شیئرکیاگیاتھاجوکچھ دیرمیں ہی ڈیلیٹ کردیاگیاتھا۔

Leave a reply