سونےکی قیمت میں اضافےکاتسلسل برقرار

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافےکاتسلسل برقرارہے۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں2800روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 4لاکھ78ہزار 762 روپے پرپہنچ گیاجبکہ دس گرام سونےکی قیمت میں2401 روپے کااضافہ ہونےسے4 لاکھ 10ہزار 461روپے ہوگئی۔
اُدھرفی تولہ چاندی260روپے کے اضافے سے7,784روپے پر پہنچ گئی10گرام چاندی کی قیمت223روپے بڑھ کر6,673روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں28ڈالرکےاضافے سےفی اونس سونا 4560 ڈالرپر پہنچ گیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت73 ڈالر ہوگئی۔















