
بریت کےبعدبانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دوبارہ چلان جمع ہونےپرعدالت نےمستردکردیا۔
اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک غیر معمولی قانونی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے ایک ایسے مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کر دیا جس میں وہ پہلے ہی باعزت بری ہو چکے تھے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش آیا۔
پولیس نے عمران خان کے خلاف اس مقدمے میں نیا چالان جمع کرایا جس میں عدالت ایک سال پہلے ہی انہیں بری کر چکی تھی۔
عمران خان کے وکلاء، سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے عدالت کو بتایا کہ بری ملزم کیخلاف دوبارہ چالان پہلی دفعہ دیکھ رہےہیں،یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بری شدہ شخص کے خلاف اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا گیا ہو۔ انہوں نے اسے قانونی طور پر غیر مستند قرار دیا۔
عدالت نے وکلاء کی جانب سے بریت کا پرانا حکم نامہ پیش کیے جانے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور مقدمے کو دوبارہ داخلِ دفتر کر دیا۔
واضح رہےکہ یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں حقیقی آزادی مارچ (نومبر 2022) کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔















