توانائی بحران ،پیٹرول پرسبسڈی کیلئے اپیلی کیشن تیار

0
8

توانائی بحران ،پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نےپیٹرول پرسبسڈی دینے کیلئے اپیلی کیشن تیارکرلی۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول سبسڈی ایپ کی یوزراورریٹیلرلیول پرعلیحدہ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی،سبسڈی ایپ میں سیکیورٹی اورڈیٹاویری فکیشن ٹیسٹنگ کی گئی،ریٹیلرزایپ میں ٹرانزیکشن اورکوٹہ ویری فکشن سسٹم کی جانچ پڑتال کی گئی،صارفین کیلئے ایپ میں رجسٹریشن اوراہلیت چیک کرنےکانظام ٹیسٹ کیاگیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ سبسڈی ایپ میں لوڈٹیسٹنگ اورہزاروں صارفین کی بیک وقت رسائی کاجائزہ لیاگیا،صارفین کیلئےایپ میں رجسٹریشن اوراہلیت چیک کرنےکانظام بھی ٹیسٹ کیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایپلی کیشن میں بی آئی ایس پی سےصارفین کی ڈیٹاانٹری کاعمل جاری ہے،کورنااورسیلاب کےدوران تیارکم آمدن افرادکاڈیٹابھی فیڈکیاجارہاہے،حکومت کی طرف سےمقررہ کم آمدن والےافرادسبسڈی کےاہل ہوں گے۔کم آمدن والےافرادکیلئے پیٹرول کاکوٹہ مختص ہوگا،بائیک اوررکشہ رکھنےوالےصارفین کیلئے پیٹرول کاکوٹہ مختص ہوگا،سبسڈی کیلئے بائیک یارکشہ صارف کےنام پرہوناضروری ہوگا۔
ذرائع کےمطابق بائیک صارفین کےنام پررجسٹریشن کیلئے متعلقہ محکموں کوسہولت کی ہدایت دی گئی،وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کوبھی رجسٹریشن میں سہولت کی ہدایت دی گئی۔

Leave a reply