کیاایپل کافولڈ ایبل آئی فون صارفین کو دنگ کر دے گا؟

0
6

کیاایپل کا فولڈ ایبل آئی فون صارفین کو ماضی کے فونز بھولنے پر مجبور کر دے گا؟تازہ ترین لیکس نے تہلکہ مچا دیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال معمولی اپ گریڈز کی بجائے ایپل کی جانب سے کافی کچھ نیا متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یہ تبدیلی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی شکل میں نظر آئے گی، جو کسی کتاب کے انداز کے فولڈ ایبل ڈیزائن سے لیس ہوگا۔اس سے قبل لیکس میں فولڈ ایبل آئی فون کے کچھ فیچرز کے بارے میں اشارہ دیا گیا ہے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ کوئی عام فون نہیں ہوگا۔
نئی لیکس کے مطابق فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن اور کام کرنے کا انداز مکمل طور پر روایتی آئی فونز سے مختلف ہوگا،یہ نیا ماڈل آئی فون کو استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گا اور یہ بالکل نئی قسم کی ڈیوائس محسوس ہوگی۔ اس آئی فون میں ویڈیوز، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہت زبردست ہوگا۔
لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے اس فولڈ ایبل فون پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اسے رواں سال ستمبر 2026 میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون فولڈ کو جب اَن فولڈ کیا جائے گا، تو وہ 7.8 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا ،جبکہ بند ہونے پر 5.5 سکرین نظر آئے گی۔فون کے اندر اے 20 پرو چپ دی جائے گی ،جبکہ 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔اس کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا ،جو مکمل بلیک ہوگا ۔
لیکس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں 2 کیمرے ، ایک مائیکرو فون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا ہی نظر آئے گا۔

Leave a reply