مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکمی

0
5

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافےکےبعدسونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونا7100روپےسستاہونےسےفی تولہ سونا 4لاکھ86ہزار 962 روپے کاہوگیا۔جبکہ دس گرام سونا 6087روپے کم ہو کر 4لاکھ17ہزار491 روپے کا ہو گیا۔
اُدھرایک تولہ چاندی 350 روپے کم ہو کر 7634روپے کی ہو گئی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں سونافی اونس 71 ڈالر کی کمی سے4642ڈالرفی اونس ہوگیا۔

Leave a reply