اسموگ تدارک کاکیس:عدالت کی حکومت کوسنجیدہ اقدامات کی ہدایت

0
11

لاہورہائیکورٹ نےاسموگ تدارک کیس میں حکومت کوسنجیدہ اقدامات کی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےاسموگ تدارک سےمتعلق دائردرخواستوں پرسماعت کی۔مختلف سرکاری محکموں نے اپنی رپورٹس پیش کیں جبکہ پی ایچ اے نے درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن سے متعلق قواعد بھی عدالت میں جمع کرا دیے۔عدالت نے ہدایت کی کہ جوڈیشل واٹر کمیشن قواعد کا جائزہ لے کر ضروری ترامیم کرے۔
جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیےکہ غیر مقامی درخت لاہور کے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور ایک ماہ کی اسموگ پورے سال کی محنت کو ضائع کر دیتی ہے۔اس موقع پر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 11 ہزار درخت کاٹنے کا منصوبہ روک دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اورورلڈ وائڈفنڈفارنیچر(ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی سفارشات بھی حاصل کی جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر لیں۔

Leave a reply