پی ایس ایل11:کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور راولپنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
راولپنڈیزکی جانب سے ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ خوشدل شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے آخری اوور میں 198 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کراچی کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 جبکہ اعظم خان نے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی اور اب تک ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔















