190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزائے معطلی پر پہلے فیصلے کی درخواست دائر

0
8

اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزائے معطلی کی اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزائے معطلی کی اپیل کو ترجیح بنیادوں پر سنا اور پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کے تاخیری حربوں کا نوٹس لیا جائے۔
درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی پر کیس میں صرف اعانت کا الزام ہے، جبکہ وہ گزشتہ 14 ماہ سے جیل میں ہیں، اس لیے خاتون ہونے کی بنیاد پر انہیں ضمانت کا حق دیا جانا چاہیے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے تقریباً 10 ماہ تک کیس کو مؤخر رکھا اور اب اپیل سننے کی بات کی جا رہی ہے، لہٰذا عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ پہلے سزائے معطلی کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 6 اپریل (پیر) تک ملتوی کر دی ہے۔

Leave a reply