حکومت نے قیمتوں کے ساتھ پیٹرولیم لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

0
8

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 55 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔
اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 160.61 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 106 روپے فی لیٹر تھی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ہائی اوکٹین پر لیوی 305.37 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل پر 20.36 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 15.84 روپے فی لیٹر جبکہ فرنس آئل پر 77 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی گئی ہے۔
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے رکھا گیا ہے، اور لیوی میں اضافے سے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول 137.23 روپے اور ڈیزل 184.49 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458.40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520.35 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 34.08 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 467.48 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد یہ 517.17 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply