امریکی وزیرجنگ نےآرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا

0
6

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وزیرِ جنگ ایک ایسے آرمی چیف کی تقرری چاہتے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دفاعی وژن کے مطابق فوجی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنا سکے۔
جنرل رینڈی جارج اس سے قبل لائیڈ آسٹن کے دور میں سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں آرمی چیف آف اسٹاف کی مدتِ ملازمت عام طور پر چار سال ہوتی ہے۔ تاہم 2023 میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنے والے جنرل رینڈی جارج کو 2027 تک اس عہدے پر برقرار رہنا تھا۔
ادھر وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو، جو ہیگسیٹھ کے ملٹری ایڈ بھی رہ چکے ہیں، قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Leave a reply