نسیم شاہ نے زبان پر کنٹرول نہ کیا تو ٹیم سے نکال دیں گے،صوبائی وزیر کھیل

پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر نےکہاہےکہ نسیم شاہ نے زبان پر کنٹرول نہ کیا تو ٹیم سے نکال دیں گے۔
پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حالیہ بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 کروڑ روپے کا جرمانہ بہت کم سزا ہے اور اگر کھلاڑی اپنی زبان پر کنٹرول نہ کرے تو اسے ٹیم سے نکالا جا سکتا ہے۔
وزیر نے واضح کیا کہ اچھا کھلاڑی ہونا آزادی اظہار کا جواز نہیں کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف نازیبا بات کی جائے۔
فیصل ایوب کھوکھر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت میں کہااگر آج نسیم شاہ اور میری بہنیں محفوظ ہیں تو وہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بدولت ہیں۔
نسیم شاہ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ بہت کم سزا ملی ہے، محسن نقوی نے تحمل دکھایا، اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو مزید سخت سزا دیتے۔















