پہلے ہم 250 کلومیٹر تک اندر گئے تھے اس بار کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف کابھارت کوپیغام

0
10

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے اور اپنے لوگوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے، مگر پاکستان نے جس طرح جواب دیا ہے، تاریخ دان اسے ضرور لکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ سے بھی بڑا ملک ہے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے اندر جا کر کارروائی کی، اور خبردار کیا کہ اگر اس مرتبہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ یا مذاکرات کا عمل ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں، تاہم پاکستان اس معاملے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم ایک نبی ﷺ کے امتی ہیں، اللہ ہمیں تفرقوں سے نجات دے، اور پاکستان صلح و صفائی کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے، اللہ ہمیں اس میں کامیابی عطا فرمائے۔

Leave a reply