
بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ نے خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر، ترکی اور سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
فرسٹ پوسٹ کے مطابق چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی۔ ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینا اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔















