ایران جنگ کا دباؤ، ٹرمپ کا کابینہ میں بڑی تبدیلیوں پر غور

0
11

ایران جنگ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔

اہم عہدیداروں کی حالیہ برطرفیوں کے بعد مزید رد و بدل کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔اٹارنی جنرل پام بانڈی کی برطرفی کے بعد قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ اور کامرس سیکرٹری ہوورڈ لٹ نک بھی ممکنہ طور پر تبدیلیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق میڈیا کوریج پر شدید نالاں ہیں، جبکہ حالیہ قومی خطاب کی ناکامی کے بعد انتظامی ٹیم میں مزید تبدیلیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply