پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

0
3

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بیون جیکبز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ملتان کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 53 رنز اسکور کیے، شان مسعود 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply