جی میل میں تاریخی تبدیلی، گوگل کا نیا فیچر کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

جی میل میں تاریخی تبدیلی، گوگل کا نیا فیچر کیا کچھ بدل سکتا ہے؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
بائیس سال بعد گوگل نے جی میل میں ایک تاریخی تبدیلی کر دی ۔ صارفین اب اپنے پرانے اور غیر موزوں ای میل ایڈریس تبدیل کر سکتے ہیں، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ اپڈیٹ صرف نام بدلنے تک محدود ہے اور ای میل کی اصل سکیورٹی اور پرائیویسی کے مسائل برقرار ہیں۔
گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں طویل عرصے بعد ایک نمایاں تبدیلی متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنے پرانے ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ اقدام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ناکافی ہے۔اس نئی سہولت کے تحت صارفین اپنے ایسے پرانے ای میل ایڈریس تبدیل کر سکتے ہیں ،جو غیر پیشہ ورانہ یا پرانے زمانے کے محسوس ہوتے ہیں۔
اس حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے ای میل ایڈریس پرانا ہو یا نیا، جیسے ہی اسے مختلف ویب سائٹس یا سروسز پر استعمال کیا جاتا ہے، وہ مختلف فہرستوں کا حصہ بن جاتا ہے، جس کے بعد سپام اور فشنگ حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ای میل ایڈریس کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پرائیویسی کے موثر فیچرز بھی متعارف کروائے جاتے تو یہ ایک جامع حل ثابت ہو سکتا تھا، موجودہ صورتحال میں جی میل کے اربوں صارفین کو اب بھی اپنی ڈیجیٹل سکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔















