ایران کااقوام متحدہ کوخط،خلیجی ممالک سےجنگ میں نقصان کےازالےکامطالبہ

0
7

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ پانچ ممالک نے ایران سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے باعث متعلقہ ممالک قانونی طور پر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ایران کو ہونے والے تمام مادی اور اخلاقی نقصانات کا مکمل ازالہ کریں۔

Leave a reply