گلگت انتخابات، پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے انتخابی عمل پر سوالات اٹھا دیے

0
7

 گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پنجاب پولیس کی تعیناتی اور وفاقی و صوبائی وزراء کی مبینہ انتخابی مہم میں شمولیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے اور وہاں تعینات اہلکاروں کو مقامی حالات اور روایات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کا سخت یا غیر مناسب رویہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابی عمل غیر جانبدار اور شفاف رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء کی انتخابی مہم میں شمولیت کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے ووٹ کے حق کا مکمل تحفظ ممکن ہو سکے۔

Leave a reply