لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں تبدیلیوں سے کاروباری افراد متاثر ہو رہے ہیں،صداقت مجید

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے تاجروں اور دوکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں بار بار تبدیلیوں سے لاکھوں چھوٹے کاروباری افراد متاثر ہو رہے ہیں، جس سے معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
میاں صداقت مجید کے مطابق پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں کی گئی نئی تبدیلیاں تاجروں کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔
نئے اوقات کے مطابق بازار، دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، جنرل اسٹورز اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ میرج ہالز اور دیگر کمرشل مقامات رات 10 بجے کے بعد بند ہوں گے۔
اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے، فوڈ آؤٹ لیٹس اور سبزی و فروٹ شاپس رات 11 بجے تک کام جاری رکھ سکیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپ، بیکریاں، تندور، جم اور دیگر ضروری سروسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے اور کاروباری بندشوں کو کم کر کے عوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد کا لیک ویو پارک سیاحوں کی توجہ مرکز
مئی 2, 2024 -
ریلوےکاعیدالفظرکےموقع پر4سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ
مارچ 16, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














