پنجاب میں بھاری ٹریفک جرمانوں کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں اور گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔
یہ درخواست جمیلہ فاطمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے بھاری جرمانے شہریوں کے بنیادی حقوق اور آئینی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ٹریفک چالانوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹریفک جرمانوں اور گاڑیوں سے وصول کیے گئے ٹیکسوں کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید درخواست کی گئی ہے کہ بھاری ٹریفک چالانوں کے نظام کا قانونی جائزہ لیا جائے اور اگر یہ قانون سے متصادم قرار پائے تو اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














