عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو گئی

0
8

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a reply