مہنگائی کے طوفان میں عوام کو ریلیف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور کمی

پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا ہے، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نافذ رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی مالیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














