
پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بیڈیاں سیکٹر میں بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے 2 پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دفترخارجہ نے بھارتی فورسز کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے جاں بحق شہریوں کو ’درانداز‘ قرار دینے کی بھارتی کوشش بھی مسترد کردی اور کہا کہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور حق زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔















