دوہری شہریت ظاہر نہ کرنیوالےسول سرونٹس کو 1 ہفتے کی مہلت مل گئی

0
12

حکومت نے اپنی یا زیرکفالت افراد کی غیر ملکی یا دوہری شہریت ظاہر نہ کرنے والے سرکاری افسران کو ایک ہفتے کے اندر مطلوبہ ڈیکلریشن جمع کرانے کی ہدایت کردی، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو جاری آفس میمورنڈم میں کہا ہے کہ سول سرونٹس (غیر ملکی اور دوہری شہریت کے انکشاف اور ممانعت) رولز 2026 کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے اپنی اور اپنے زیرکفالت افراد کی شہریت سے متعلق معلومات ظاہر کرنا لازمی ہے۔

Leave a reply