سونے کے دام یکدم گر گئے، ایک دن بعد ہی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ

0
10

سونے کے دام یکدم گر گئے، ایک دن بعد ہی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا فی تولہ 3 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 488 روپے پر آگئی۔عالمی منڈی میں بھی سونے کے دام نیچے آگئے، جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 119 ڈالر کا ہوگیا۔یوں ایک ہی دن کے وقفے کے بعد ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

Leave a reply