شوکت یوسفزئی لانگ مارچ پر پھر بول پڑے

0
6

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ دباؤ سے ختم نہیں ہوگا، اس کی کنجی عمران خان کے پاس ہے۔
صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر شوکت یوسف زئی نےکہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں ہوگا، مارچ ختم کرنے کی کنجی جیل میں بند عمران خان کے پاس ہے۔
شوکت یوسف زئی نے سوال اٹھایا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے کس حیثیت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو اجلاس میں طلب کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر فیصل کنڈی اختیارات سے تجاوز کرچکے ہیں اور 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس اخروٹ توڑنے کا بھی اختیار نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم صرف میڈیا پر مذاکرات مذاکرات نہ کھیلیں، اگر ان کے پاس اختیارات ہیں تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی دھمکی دینے والوں کی اپنی پرفارمنس زیرو ہے۔

Leave a reply