قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی

بھارتی ٹینس سٹار ثانیا مرزا سے علیحدگی کیوں ہوئی؟
0
204

یہ خبر پاکستان اور بھارت ممالک کے کھیل کے شائقین کےلئے حیران کن تھی کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیا مرزا اور پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے۔

یہ اطلاع نئے جوڑے نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے دی ہے۔

جس میں کرکٹر نے آف وائٹ شیروانی جب کہ اداکارہ نے گولڈن رنگ کا لباس پہنا۔

ثنا اور شعیب کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اور یہ شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔

دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے بتایا ہے کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔

عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شعیب ملک کی فیملی 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور  قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب  اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ  ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔

Leave a reply