مری : طوفانی بارش اور برفباری کا امکان، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

0
153

مری : طوفانی بارش اور برفباری کا امکان، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

پاکستان ٹوڈے : مری میں آئندہ 2 روز میں موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مری،گلیات اور گردو نواح میں 18 اور 19 فروری کو طوفانی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری،گلیات اور گردو نواح میں ہفتےاور اتوارکو برفباری کے 70 فیصد جبکہ پیر کے روز بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔
آج سے 22 فروری تک موسم کی صورت حال غیر یقینی رہے گی جس کیلئے مری انتظامیہ تمام تر صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔
خراب موسم کے سبب ترجمان پی ڈی ایم اے نے مری جانے والے سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے سبب 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

Leave a reply