قومی کرکٹر عبدالرزاق کا گلگت کے نوجوان کو پی ایس ایل تک پہنچنے کا مشورہ.

0
177

قومی کرکٹر عبدالرزاق کا گلگت کے نوجوان کو پی ایس ایل تک پہنچنے کا مشورہ.

پاکستان ٹوڈے گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سابق آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں گلگت کے کھلاڑی نظر نہیں آتے اس کی وجہ کیا ہے ؟

عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے گلگت کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن گلگت کے کھلاڑی کبھی پی ایس ایل کھیلنے نہیں آئے۔
گلگت میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی گلگت میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا ارادہ ہے لیکن پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے گلگت کے اچھے کھلاڑیوں کو مشورہ ہے وہ کراچی یا اسلام آباد، پنڈی یا کے پی منتقل ہوجائیں
طالب علم کو سمجھانے کیلئے عبد الرزاق نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران شاہدرہ میں رہتا تھا لیکن مجھے کرکٹ کھیلنے 7 کلو میٹر دور کا راستہ طے کرکے لاہور آنا پڑتا تھا تو آپ سمجھ سکتے ہیں جب اتنی سی دور کیلئے کرکٹ نہیں تو گلگت میں کیسے ہوگی۔

 

Leave a reply