سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

0
189

لاہور: سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب کیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جج صفدر علی بھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا اور سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، انہیں سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کیخلاف اینٹی کرپشن ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا، عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

 

Leave a reply