ولادیمیر زیلینسکی نے محمد بن سلمان سے مدد مانگ لی: روس یوکرین تنازعہ

0
169

ریاض: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں صدر زیلنسکی نے باہمی دلچسپی کے امور، یوکرین و روس تنازع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور یوکرینی صدر نے ولی عہد سے تنازعے کو حل کرانے کی درخواست کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل یوکرینی صدر اپنے وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ مملکت کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے

Leave a reply