اٹلی: مشہور کمپنی فیاٹ آٹو موبائلس نے ہرسال کار کا ایک نیا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
اٹلی: مشہور کمپنی فیاٹ آٹو موبائلس جو اٹلی کا پسندیدہ برانڈ اور ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے۔ اسٹیلنٹیس کمپنی نے انکشاف کیا کہ باقی یورپ میں فیاٹ کے سب سے مقبول ماڈل کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے پیش نظر کئی نئے حصوں میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے گا۔
یورپ میں اس کار کی خالص الیکٹرک، ہائبرڈ اور گیس سے چلنے والے ماڈلز کی پوری رینج متعارف کرائی جائے گی۔ ان ماڈلز میں نئی سٹی کار، ایس یو وی، کیمپر، پک اپ ٹرک شامل ہونگے۔
فیاٹ کے سی ای او اور اسٹیلنٹیس گلوبل کے سی ایم او اولیور فرانکوئس نے اشارہ دیا ہے کہ برانڈ کے آئیڈیاز کو آئندہ 2024 جنیوا انٹرنیشنل آٹو شو میں پیش کیا جائے گا جو کہ 27 فروری 2024 کو سوئس ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ فیاٹ ایک بڑے اور بہتر مستقبل کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ ایک ایسا مستقبل جس کی جڑیں اس کے اطالوی ماضی، روایت، تفریح، پائیداری سے مطابقت رکھتی ہوں۔
واضح رہے کہ فیاٹ پانڈا اٹلی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار میں سے ایک ہے۔ پانڈا کار اٹلی اور یورپ بھر میں انتہائی مقبول ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات
مارچ 6, 2024 -
پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔