بھارت میں انو کھا واقعہ پسند کی ساڑھی نہ پہنے پر جھگڑا، بات طلاق تک جا پہنچی

0
178

پاکستان ٹوڈے: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں جوڑے نے ایک دوسرے کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایات درج کروائیں اور طلاق کی درخواست بھی اس لئے دائر کی کہ بیوی نے وہ ساڑھی پہننے سے انکار کر دیا تھا جسے اس کے شوہر نے پہننے کو کہا تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

دیپک نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اترپردیش کے ہاتھرس ضلع کی خاتون سے شادی کی تھی۔

دیپک چاہتا تھا کہ بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنیں لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھی پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

کونسلرز کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کے باوجود جوڑے کے درمیان معاملات طے نہیں پا سکے اور بالآخر پولیس سے رجوع کیا اور کہا کہ شادی توڑنا چاہتے ہیں، اس معاملے کی شناخت مارچ میں ہونے والی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ رہنے پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن ساڑھی کے انتخاب کا تنازع حل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

 

Leave a reply