
(پاکستان ٹوڈے) عادل خان درانی نے رئیلیٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔
عادل خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت سی تقریب میں نکاح کرلیا ہے، جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی محبت و تعاون پر ان کی قدر کرتے ہیں۔
عادل خان نے اپنی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تصدیق کیلئے انسٹاگرام پر سومی خان سے شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

عادل خان نے اپنی پوسٹ میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
عادل خان کی پوسٹ میں سومی خان سے شادی کی تاریخ 3مارچ 2024درج ہے۔
شادی کے بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران عادل خان نے انکشاف کیا کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بنگلورو میں ہیں، جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا
سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں
دسمبر 4, 2025سینئراداکارہ بینامسرور67برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی سی سی نےانڈر19ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیا
نومبر 19, 2025 -
لیہ، میانوالی، بھکر میں ممکنہ سیلاب ،حکومت کی فلڈوارننگ جاری
جولائی 11, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














