ایف بی آر نے کاروں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا

0
118

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے مقامی طور پر تیار ہونیوالی یا اسمبل ہونیوالی 1400 سی سی سے زائدیا 40 لاکھ روپے مالیت کی کاروں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم شدہ ایس آر او جاری کر دیاگیا ، تخمینے کے مطابق سالانہ بنیادوں پر چار سے ساڑھے چار ارب روپے ریونیو جمع ہوگا،

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے اندر مینوفیکچر ہونیوالی یا اسمبل ہونیوالی 1400سی سی سے زائد کی گاڑیوں یا 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاگیا ہے،

قبل ازیں نگران حکومت کی وفاقی کابینہ اور ای سی سی نے 25فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی ۔

Leave a reply