صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ آمد

0
151

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو وہاں تعینات پولیس ٹیم نے پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا،

صوبائی وزیر صحت کو ٹریفک لائسنسنگ اور خدمت مراکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات بارے آگاہی دی گئی, خواجہ عمران نزیر نے خدمت مرکز میں قائم میثاق اور تحفظ سنٹر میں ورکنگ کا بھی جائزہ لیا

پولیس خدمت مرکز میں خواتین شہریوں کو ڈرائیونگ سیکھنے کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نزیر کی میڈیا سے گفتگو

پولیس خدمت مراکز میں خدمات کی فراہمی نے پولیسنگ کے روایتی تشخص اور فرسودہ نظام کو مکمل بدل دیا ہے۔  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جلد ہی بدلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب اور پھلتا پھولتا پنجاب دیکھیں گے

شہباز شریف کے خواب کی عملی تعبیر آج خدمت مراکز اور تھانوں میں جدید سہولیات دیکھ کر نظر ائی، اب ورچوئل پولیس سٹیشن کا کلچر قائم کیا جارہا ہے جہاں خواتین کو اپنی شکایات کے لئے تھانوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

سیف سٹی کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جارہا ہے جنکے باعث جرائم کی روک تھام میں مدد ملیگی،  پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز کو جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سہولیات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے،

ان خدمت مراکز میں شہریوں کو پولیسنگ کی 14 سہولیات انتہائی خوشگوار ماحول میں مہیا کی جا رہی ہیں۔  صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ جدید بنانے پر آئی جی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا،

Leave a reply