وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس
صوبائی کابینہ کا تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین
پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آرہے ہیں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ ر مضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔
پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا۔ اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔ صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔ ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔ رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ مالیتی 4480.7ارب روپے کی منظوری دے دی,مالی سال 2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص, سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظور,صحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے کا
بجٹ رمضان
رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظور،مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے کا تخمینہ، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے12.5ارب روپے مختص، پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے مختص،
حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے مختص،گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے مختص
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص، بجٹ میں زراعت پر 25.6ارب روپے سبسڈی کے لئے مختص،صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی، کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی،
کابینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کو سراہا،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل صدر مملکت کو ارسال
اگست 7, 2024 -
پنجاب میں گندم کی خریداری کا معاملہ
مئی 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔