الحمراء میں نمائش ”چیلنجنگ اوورز“ کا انعقاد

0
143

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق نامور آرٹسٹ راحت نوید مسعود، مقدسہ مہرین، آمنہ پٹودی، سمیرا جواد سمیت ودیگر آرٹسٹوں نے نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش کا مقصد ان گمنام ہیروز کے فن پاروں کی نمائش ہے جن کے کام نے دیکھنے والوں کو بے پناہ متاثر کیا ہے۔

تقریب میں مطہر عزیز الدین کی جرت اور انکے کام پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صبر، حوصلہ،لگن، جرت ٗ ہرمشکل اور آزمائشی حالات میں بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

مطہر عزیز الدین For Art Sake کے زیر اہتمام DAACاور الحمراء کے تعاون سے نمائش سجائی گئی ہے۔ نمائش میں مطہر عزیز الدین کے کام پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔

پٹھوں کی بیماری میں مبتلا نوجوان آرٹسٹ مطہر عزیز الدین نے ہمت و حوصلہ نے مثال قائم کر دی ہے، تقریب سے مقدسہ مہرین، ڈاکٹر راحت نوید مسعود، آمنہ پٹودی، انوشہ اسلم ودیگر نے اظہار خیال کیا۔ مقدسہ مہرین نے سینکڑوں برس پہلے بنائے گئے فن پاروں پر تبصرہ کیا اور آرٹسٹوں کے کام کے تعریف کی۔

آرٹ سماجی آگہی کے لئے معاون اور پائیدار ذریعہ ہے۔ نمائش میں عوام کی بڑی تعدا د میں شرکت اور اپنے نمائش کے منتظمین کے کام کو سراہا۔

نمائش میں 16آرٹسٹوں کا کام آویزاں کیا گیا ہے، نمائش 24مارچ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا آمنہ پٹودی اور ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے کیوریٹ کیا ہے۔

Leave a reply