اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی کارروائی۔

0
82

سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دئیے۔ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشان دہی کی ہے۔

ان اکاونٹس کی بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔ بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایسی منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply