بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے آج بھی حاضری نہ لگوائی جا سکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری محمد سعید خان سدوزئی عدالت پیش ہوئے۔
اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاظری ممکن نہ ہو سکی۔
وڈیو لنک حاضری کے حوالے سے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔
عدالت کے حکم کے باوجود جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسےمسائل کاسامناہے،وزیراعظم
نومبر 12, 2024 -
ڈاکٹرذاکرنائیک کوجامعہ کراچی نےپی ایچ ڈی کی سندسےنوازدیا
اکتوبر 10, 2024 -
وفاقی کابینہ نے5سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی
اگست 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔