صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفرازاحمدورک کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس۔

0
153
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسرڈاکٹرمحمد شہزادانور،عدنان احمد بھٹی،گل شہناز،امتیاز احمدنیازی اور مرزا فہیم سمیت دیگرافسران موجودتھے۔
کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور سرفرازاحمدورک نے افسران کے درمیان تعریفی اسناداور نقدانعامات بھی تقسیم کئے۔ صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا پریس کانفرنس سے خطاب ۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے لاہورنے مشترکہ کاوش کے ساتھ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے مکروہ دھندے میں ملوث منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی کی واضح ہدایات کی روشنی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔  ریڈنگ ٹیم میں عدنان بھٹی،مرزا فہیم،گل شہناز،امتیاز نیازی اور فاطمہ شامل تھے۔
ملزمان میں کارڈیالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرطارق رشید،ڈاکٹرعبدالحمید،ڈاکٹراطہرشاہ،سرغنہ ڈائیلسز ٹیکنیشئین ڈاکٹرشاہدنوازبھٹی، ڈونرمحمد ذوالفقار اور ڈونرمحمد عرفان شامل ہیں۔ ایف آئی اے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
ایف آئی اے اور پی ہوٹا کی مشترکہ ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس کامیابی پر ایف آئی اے اور پی ہوٹا کے افسران اور ٹیموں کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ ملزمان بدرمیڈیکل کمپلیکس میں گردوں کے غیرقانونی طورپر ٹراسپلانٹ کررہے تھے۔
ملزمان کی غیرقانونی طورپر پیوندکاری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجودہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبرACC/21/2024درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزیدفعال بنایاجارہاہے۔ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون پر ایف آئی اے لاہورکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ پی ہوٹا صوبہ بھرمیں انسانی اعضاء کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث گروہوں کے خلاف موئثر کارروائی عمل میں لارہی ہے۔
انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر ہمارے معاشرے کا ناسورہیں۔ ایسے بدنماء عناصرکے خلاف پنجاب اسمبلی میں سخت قانون سازی کروائیں گے۔  ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور سرفرازاحمدورک کاپریس کانفرنس سے خطاب۔ پکڑے جانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزاء دلوانے کی کوشش کریں گے۔ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسزکا بھی ٹرائل کریں گے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسرڈاکٹرمحمد شہزادانورکاپریس کانفرنس سے خطاب۔ کامیاب کارروائی پر ایف آئی اے اور پی ہوٹاکی مشترکہ ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ پروفیسرڈاکٹرمحمد شہزادانور۔

Leave a reply