صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

0
104

صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں بورڈ کے معاملات، ورکنگ اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات نے بریفنگ دی، بورڈ کے اراکین، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول قلندر خان، پی پی ایم اے کے نمائندہ اور دیگر ماہرین کی شرکت صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال۔

فارما سوٹیکل انڈسٹری کے پروڈکٹس کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین اپنی سروسز دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ انڈسٹری کے بہتری کے لئے باقاعدہ رابطہ رکھا جائیگا۔

ماہرین کی ٹیم جلد تشکیل دی جائے گی جو فارما انڈسٹری کی مشاورت سے پروڈکٹس کے معیار کی بہتری کے لئے کام کرے گی، فارما انڈسٹری اپنے پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کے لئے ہماری ڈی ٹی ایل لیبز سے استفادہ کرے، فارما انڈسٹری کے فروغ، پروڈکٹس کے معیار کے لئے ہمارے ماہرین ہر وقت حاضر ہیں،

جعلی ادویات کی تیاری، فروخت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، فارما انڈسٹری کے اعتماد کی بحالی کے لئے ٹرسٹ بلڈنگ کمیٹی جلد قائم کی جائے گی، ہماری پروڈکٹس کا معیار اتنا بلند ہو جائے جس کو عالمی اعتماد حاصل ہو۔

پی کیو سی بی میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا، ڈرگ انسپکٹرز, پی کیو سی بی میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹائے جائیں، صوبائی وزیر صحت کی ہدایت ، خواجہ عمران نذیر کی جانب سے ڈرگ کنٹرول ونگ، پی کیو سی بی کی کارکردگی کی تعریف۔

Leave a reply