بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

0
83

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے ہیں، ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں، (چیف جسٹس عامر فاروق)، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کی درخواست پر سماعت، ملک حبیب نور اورکزئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف درخواست پر وقفے کے بعد سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت پیش ہوگئے۔

عدالت کی الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

Leave a reply