چینی کمپنی کی انوکھی آفر

0
125

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپے کے بدلے کیا آپ اپنی معلومات فراہم چاہیں گے ؟؟؟ چینی کمپنی نے صارفین کو بڑی پیشکش کردی ۔ اپنی تصویر ، نام اور آواز کے بدلے ہزاروں روپے حاصل کریں

آن لائن خرید و فروخت کے لیے موجود ویب سائٹس اور بڑی کمپنیز کی جانب سے اکثر اس طرح کے اشتہارات تو سامنے آتے رہتے ہیں کہ آپ اپنی تیار کردہ اشیا ہماری مدد سے فروخت کر کے پیسے کما سکتے ہیں یا ایسی بڑی ویب سائٹس کی جانب سےاچھی ملازمت اور تنخواہ کی آفر ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی ایسا کُچھ سُنا دیکھا یا پڑھا ہے کہ آپ اپنی تمام تر معلومات ہمارے ساتھ شئیر کریں اور ہم سے اس کے بدلے میں 50 پاؤنڈ یعنی تقریباً 18 ہزار پاکستانی روپے لیے لیں؟اگرآپ اس آفر سے ابھی تک ناواقف ہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں کہ ایسی منفرد آفر ایک چینی آن لائن کاروباری کمپنی ’ٹیمو‘ نے کی ہے ۔

ٹیمو ایک چینی ملکیت والی آن لائن مارکیٹ ہے جسے 2022 میں امریکہ اور گزشتہ سال برطانیہ میں لانچ کیا گیا تھا۔اسے انتہائی سستے داموں سامان فروخت کے حوالےسے جانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹیمو کی ایک تشہیری مہم میں حصہ لینے والوں کو ذاتی ڈیٹا خاصی تعداد میں مستقل طور پر اس کمپنی کے حوالے کرنا ہوتا ہے جبکہ ٹیمو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کی معلومات صرف اپنی سروس کی فراہمی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جمع کی جا رہی ہیں ۔

تاہم ماہرین نے ٹیمو کی اس تشہیری مہم کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹیمو ڈیٹا کو حد سے زیادہ جمع کرنے والا پہلا پلیٹ فارم نہیں لیکن اس بارے میں یقینی طور پر سوالیہ نشان موجود ہیں کہ کیا ذاتی ڈیٹا کو ’دنیا بھر‘ میں استعمال کرنے کی اجازت کی درخواست کرنا کسی بھی صورت میں متناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے جس کے تحت صارفین کی رضامندی کو آزادانہ طور پر دینے، مخصوص کرنے اور واپس لینے کے قابل ہونا ضروری ہے تاکہ اسے ڈیٹا پروسیسنگ کی وجہ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

Leave a reply