منتخب جمہوری حکومت کے خلاف رجیم چینج سازش اور نظامِ مملکت کی تباہی کو دو سال مکمل
پاکستان تحریکِ انصاف نے ان دوبرسوں کو ملکی تاریخ کے سیاہ ترین اور تباہ کن ترین سال قرار دے دیا
بیرونی اشاروں اور ذاتی مفادات کے تحت ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف مکروہ سازش رچا کر پاکستان کی تباہی کے لامحدود سلسلے کی بنیاد ڈالی گئی، ترجمان تحریک انصاف
ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان میں لاقانونیت، دستور و قانون کی پامالی اور جمہوریت کی کھلی آبرو ریزی کا سلسلۂ بد شروع کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
عدلیہ کی آزادی کو ہر سطح پر سلب کرکے ان دو سالوں میں اسے انصاف کے قتل میں مرکزی سہولتکار بنایا گیا، ترجمان تحریک انصاف
آئین و قانون کی بالادستی پر اصرار کرنے والے ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کھلی الزام تراشی، توہین اور تقسیم کے ذریعے عدلیہ کو عملاً غیرمؤثر بنایا گیا، ترجمان تحریک انصاف
وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی جانب سے باضابطہ تنبیہ کے باوجود 6 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو سیاسی عدمِ استحکام کی بھینٹ چڑھا کر صفر سے نیچے گرایا گیا، ترجمان تحریک انصاف
ان دو برسوں کے دوران پاکستان سے سیاست و صحافت کی آزادیوں کا جنازہ نکال کر عوام کے ووٹ کے حق کو بار بار پامال، عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کی گئی، ترجمان تحریک انصاف
دستور کو عملاً غیرمتعلّق کرکے ریاست کے تمام وسائل اور اداروں کو قانون کی بجائے ریاست کی صفوں میں موجود آئین بیزار عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
ایک بددیانت ترین الیکشن کمیشن کے ذریعے جمہوریت کی روح کو تار تار، عوام کے حقِ نمائندگی و انتخاب کا سلب کرکےسیاسی انجینئرنگ کی شرمناک تاریخ رقم کی گئی، ترجمان تحریک انصاف
عوام کے بےمثال اعتماد کے حامل سیاسی قائد اور سابق وزیراعظم کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر یا عدالتوں میں گھات لگا کر مائنس (قتل) کرنے کی کوششیں کی گئیں اور منصوبہ سازوں کو مکمل ریاستی پناہ و سرپرستی دی گئی، ترجمان تحریک انصاف
رجیم چینچ کے پیچھے موجود اہداف کے حصول میں ناکامی کو 9 مئی جیسے بدنامِ زمانہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے نئی جہت دینے اور پاکستان کو قانون و دستور سےآزاد ایک جنگل میں بدلنےکیلئےپوری ریاستی قوت اور وسائل جھونکے گئے، ترجمان تحریک انصاف
جیلوں کو بےگناہ سیاسی کارکنوں اور قائدین سے بھر دیا گیا اور زیرِحراست تشدد، اغواء برائے بیان اور جبری طلاقوں کے ذریعے سیاست و اقتدار پر ناجائز قبضے کے دام کی کوشش کی گئی، ترجمان تحریک انصاف
پہلے رجیم چینج سازش اور بعد ازاں 9 مئی کے منصوبہ سازوں سےوقتی قربتوں کافائدہ اٹھا کر چوروں اور ٹھگوں نے 11 سو ارب کی چوری معاف کروائی اور نیب کو سیاسی انتقام/سیاسی انجینئرنگ کا ریاستی ہتھیار بنایا، ترجمان تحریک انصاف
45 % کو چھوتی بدترین مہنگائی کے بوجھ تلےعوام کو کچل دیا گیا جبکہ صنعت، ذراعت، تجارت سمیت ہر شعبے کو تباہ کرکے بیروزگاری، افلاس اور بھوک کو عام کردیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
خودکفالت اور خودانحصاری کی راہ سے ہٹا کر ملک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا گیا اور ملک و قوم کو اپنی نالائقی اور نااہلیت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
سائفر، سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے، غیرقانونی خفیہ ریکارڈنگز، ارشد شریف کی شہادت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی عدالتی امور میں مداخل کے حوالے سے خط سمیت تمام اہم واقعات پر سچ کو چھپایا گیا اور ایسی مذموم حرکتوں سے ذمہ داروں کو محاسبے سے بچایا گیا، ترجمان تحریک انصاف
وطنِ عزیز کی خودداری اور خودمختاری کا جنازہ نکالتے ہوئے اسے دنیا کی نگاہوں میں بھکاری بنایا اور عالمی طور پر تنہائی کا شکار کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
بےحمیّتی اور قومی مفاد پر سودےبازی جیسے محرکات کے تحت کشمیر و فلسطین پر اصولی قومی پالیسی سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئےاسرائیل کو تسلیم کرنے، مودی سرکار سےتعلقات بحال کرنے کی خفیہ کوششیں کی گئیں، ترجمان تحریک انصاف
سرحدوں کو غیرمستحکم کرتے ہوئے ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کی ہمت بندھائی گئی اور دہشتگرد حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافےکیخلاف کسی قسم کے مؤثر اقدام کی بجائے پولیس، انتظامیہ اور ایجنسیوں کو سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ان کے حقوق چھیننے پر لگایا گیا، ترجمان تحریک انصاف
8 فروری کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے دیے گئے عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر منتخب اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے ایوانوں کو ہارے ہوئے فارم 47 زدہ گماشتوں سے بھردیا گیا، ترجمان تحریک انصاف
نامکمل ایوانوں سے اپنی مرضی کے ٹاؤٹوں کو منتخب کروا کر صوبائیت اور نسل پرستی کو زندہ، وفاق کو مزید کمزور کرنے کی مجرمانہ کوشش کی گئی، ترجمان تحریک انصاف
بے پناہ ظلم اور لازوال قربانیوں کے باوجود قوم کا معتبر قائد تھکا ہے نہ ہی اس کے پیچھے کھڑے 24 کروڑ پاکستانی خفیہ و اعلانیہ آمروں کا اقتدار پر قبضہ تسلیم کرکے اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں، ترجمان تحریک انصاف
آئین کو غیرمتعلّق کرکے اقتدار پر زبردستی قبضہ جمانے والوں کی راہ روکنے، انہیں دستور کا پابند بنانے اور ان سے اپنا مینڈیٹ اور مستقبل واگزار کروانے کیلئے عوام جلد ایک تاریخی تحریک کیلئے نکل رہے ہیں
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 18, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈکیس : تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی
ستمبر 27, 2024 -
وفاقی دارالحکومت میں معمولات زندگی مکمل طورپربحال
نومبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔