برسٹل:(پاکستان ٹوڈے) ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد ِجگر کی چرب سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے جسے (fatty liver disease) کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر 5 میں سے ایک اس بیماری میں مبتلا ہے۔
جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے. جب ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ جگر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ جگر سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافے کا بھی سبب ہے۔
محققین نے یہ بھی پایا کہ 17 سال کی عمر میں 40 شرکاء میں سے ایک کو فیٹی لیور بیماری تھی جبکہ 24 سال کی عمر تک ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بیماری میں مبتلا تھا۔
علاوہ زیں ہر 40 میں سے ایک اس بیماری کی تشویش ناک حالت میں مبتلا تھا۔
رطانوی محققین نے برسٹل میں ’چلڈرن فرام دی 90s‘ نامی پروجیکٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا جس میں 1991 سے 1992 کے درمیان پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔
ڈینگی کےوارجاری:24گھنٹوں میں مزید16کیسزرپورٹ
ستمبر 4, 2024ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کے پی کے میں ٹماٹروں پر پابندی عائد
جون 15, 2024 -
ایپل کا ستمبر میں لانچ ہونیوالاآئی فون16 کیسا ہوگا ؟
اگست 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔