پاکستان ٹوڈے: ٹونٹی میچ سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی۔ گذشتہ روز پہلا میچ راولپنڈی میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث محض دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کےروز دونوں فریقوں کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل بارش کا امکان کم ہو گیا ہے۔ 20 اپریل کو بارش کا امکان اسی دن کے کل کے 49 فیصد کے مقابلے میں 24 فیصد پر کافی کم ہوچکا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی امکان ہے کہ شائقین کو اتوار کےروز مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا جب تیسرا ٹی 20 میچ ہوگا کیونکہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق صرف 12 فیصد بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع صاف رہے گا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور چلی جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔