وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس: وزیراعلیٰ سندھ
اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز شرجیل میمن ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران شریک
اجلاس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریونیو وصولیوں کے حوالے سے منعقد کیاگیا، وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی گذشتہ 3 سالوں 2021-2020، 22-2021 اور 23-2022ریونیو وصولیوں کو جائزہ لیاگیا ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گذشتہ 3 سالوں میں 335،200 ملین روپے کے برعکس 287،604 ملین روپے کی ریکوری کی ایکسائز کی 3 سال کی وصولیوں میں 47،596 ملین روپے کا شارٹ فال ہے۔
سال 24-2023 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کابجٹ ٹارگٹ 55،218 ملین روپے ہے؛ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 9 ماہ میں 41،414 ملین روپے کے برعکس 13،901 ملین روپے کی ریکوری کی ہے جوکہ ریکوری کا 33.57 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوری پوری نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن کو ذاتی طورپر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوریوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔
جو افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے؛ وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی وزیز ایکسائز کو ہدایت، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 1460 ملین روپے کی ریکوری کے برعکس 565 ملین روپے کی ریکوری ہوئی۔
صوبائی محصول کی مد میں 9692 ملین روپے کے برعکس 5165 ملین روپے کی ریکوری ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایکسائز ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی کلکشن پر توجہ دینے کی ہدایت ۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 27 اپریل نارکوٹکس کے کیسز رجسٹر کیے، 655 گرام ہیروئن ، 3..3 کلوگرام حشیش ، 25 گرام کوکین، 1000 گرام آئس اور 4 کلوگرام کریش پکڑی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت دی کہ نئے ٹیکس متعارف کروائیں۔ وصولیوں کو بہتر کریں اور پرانے ٹیکس ریٹ کو بڑھائیں۔
صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ وہ محکمہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، تمام ٹیکس سسٹم کو آٹومیشن پر کرنے جارہے ہیں، محکمہ کی کارکردگی اور ریکوری کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
مذاکراتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی کرکٹرشاہین آفریدی کےہاں ننھےمہمان کی آمد
اگست 24, 2024 -
انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، وزیر تعلیم کا اہم اعلان
اپریل 19, 2024 -
محکمہ موسمیات کی آج سےبارشوں کی پیشگوئی
جون 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔