وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکش کمیٹی کا 30واں اجلاس

0
80

پاکستان ٹوڈے:اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کورپس کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، اور دیگر متعلقہ افسران شریک

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایپکس کمیٹی کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کیا, ایپکس کمیٹی کا 15-2014 میں قیام عمل میں آیا تھا،  سندھ حکومت نے 15-2014 سے اہم معاملات خاص طور پر سکیورٹی پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے۔

سندھ حکومت صوبے میں ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ، امن امان کی بحالی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے، آج ایپکس کمیٹی کا 30 واں اجلاس سندھ حکومت کے عزم کا نتیجہ ہے، اس وقت کچے میں ڈکیت اور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے پہلے بھی امن امان بحال کیا ہے اور اب بھی اس کی بحالی کر کے دکھائینگے،آج کے اجلاس میں امن امان، دہشت گردی، اینٹی اسمنگلنگ، اینٹی نارکوٹکس کے خاتمے اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

Leave a reply